ابنا: يہ بات ليبيا کے وزيراعظم بغدادي المحمودي نےبرطانوي وزير خارجہ ويليئم ہيگ کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے ايک بيان ميں کہي برطانوي وزير خارجہ ويليئم ہيگ نے پير کے روز اپنے ايک بيان ميں کہا تھا کہ معمر قذافي اگر اقتدار سے عليحدگي اختيار کرليں تو وہ ليبيا ميں رہ سکتے ہيں-
دوسري جانب ليبيا کي عبوري انقلابي کونسل کے نمائندے جمائيل جماتي نے کہا ہے کہ برطانوي وزير خارجہ کے بيان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے اس بيان سے صورتحال ميں کوئي تبديلي نہيں آئے گي اور اگر قذافي ليبيا ميں رہتا ہے تو اس پر مقدمہ چلايا جائے گا-
ليبيا کي انقلابي کونسل کے نمائندے نے واضح کيا کہ ملک کےعوام چاليس برس سے حکومت کرنے والے ڈکٹيٹر کے کرتوت سے پوري طرح آگاہ ہيں وہ کبھي اس بات کي اجازت نہيں دينگے کہ قذافي ملک ميں آساني کے ساتھ رہتا رہے.
........
/169